اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کی کارنر میٹنگ کے دوران فائرنگ کردی گئی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب این اے 54 سے پی ٹی آئی کے امیدوار اسد عمر عدنان مارکیٹ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے تاہم واقعے میں پی ٹی آئی امیدوار محفوظ رہے۔پی ٹی آئی کے نائب صدر نے واقعے کے بعد بتایا کہ اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے کارکنان محفوظ ہیں اور واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا جب کہ پی ٹی آئی کے کارکنان واقعے کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج کرادیا۔ایس پی صدر زون ذیشان حیدر کا کہنا تھاکہ واقعے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کردی ہے۔ایس پی نےکہا کہ الیکشن کے موقع پرشر پسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، فائرنگ کا مقصد خوف ہراس پھیلانا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments