لندن….. ناٹنگھم شائر میں پولیس نے ایک بے وقوف موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس نے سڑک پر 189 میل فی گھنٹے کی رفتار سے موٹر سائیکل چلائی اور خود اس کی فلمبندی بھی کرتارہا۔26سالہ موٹر سائیکل سوار اس دوران کرتب بھی دکھاتا رہا۔ پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتار کیا جب لیپ ٹاپ کی تلاشی لی گئی تو بے احتیاطی سے گاڑی چلانے والوں کی متعدد تصاویر اور وڈیوز اپ لوڈ ہوئی ملیں۔ اس نے خطرناک ڈرائیونگ کا اعتراف کیا ہے جس پر 21 ماہ کیلئے اسے جیل بھیج دیا گیا۔ وڈیو میں وہ سڑک پر غلط ٹریک پر موٹر سائیکل چلاتا ہوا دیکھا گیا۔ ایک مرتبہ تووہ ایک ہاتھ سے موٹر سائیکل سنبھالے ہوئے تھا جبکہ دوسرے ہاتھ سے موبائل فون کے ذریعے فلمبندی کررہاتھا۔ آخری مرتبہ جو شخص پکڑا گیا تھا وہ 172میل فی گھنٹے کی رفتار سے پورشے گاڑی چلا رہا تھا یوں یہ سب سے زیادہ تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانے والا شخص بن گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments