لندن…. برطانیہ کی انجن ساز کمپنی ’’ رولز رائس ‘‘ نے ’’ فلائنگ ٹیکسی ‘‘ کے نام بجلی سے چلنے والی ہائی برڈ گاڑی کی تیاری کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے جو عمودی طور پر لینڈنگ اور پرواز کرے گی۔ یہ 5 سال کے عرصے میں زیر استعمال لائی جاسکے گی۔ وسطی انگلینڈ کے علاقے ڈربی میں قائم اور لندن میں رجسٹرڈ ایرو اسپیس ادارے رولز رائس کی الیکٹرک ٹیم کے سربراہ راب واٹسن نے کمپنی کے اس منصوبے کا انکشاف برطانیہ کے شہر فان بورو میں جاری ایئرشو کے موقع پر کیا۔رولز رائس نے کہا کہ یہ عمودی طور پر لینڈنگ اور پرواز کرنے والی اپنی طرز کی پہلی (پروٹو ٹائپ) گاڑی ہوگی جس کی تیاری آئندہ ڈیڑھ سال میں مکمل ہوجائے گی تاہم اس کی پرواز 2020ء کے اوائل میں جبکہ مارکیٹ میں فروخت3 سے5 سال میں ممکن ہوسکے گی۔اس میں 4 سے 5 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی جس کی حد پرواز 500 میل (805 کلومیٹر) اور زیادہ سے زیادہ رفتار 200 میل فی گھنٹہ ہوگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments