لاڑکانہ: سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ نے پی پی رہنما فریال تالپور کی منی لانڈرنگ کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی کے خلاف چالان جمع کرایا جس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو مفرور ملزم قرار دیا گیاہے۔سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 10 لاڑکانہ ون سے پی پی امیدوار فریال تالپور نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ارشاد احمد شاہ اور جسٹس رشید سومرو پر مشتمل بینچ نے درخواست پر سماعت کی جس دوران فریال تالپور نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ایف آئی اے نےسیاسی مقدمات درج کیے ور اس کا مقصد انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا ہے۔عدالت عالیہ کے بینچ نے پیپلزپارٹی کی رہنما کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی 6 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
Load/Hide Comments