عام انتخابات 2018 سے قبل لہو گرمانے کے لیے کوک اسٹوڈیو سیزن 11 کی البم کا ایک گانا ’ہم دیکھیں گے‘ ریلیز کردیا گیا، جس نے مقبولیت کی بلندیوں کو چھو لیا ہے۔صوفی، پاپ،کلاسیکل اور ثقافت کے رنگوں سے سجے اس گانے کے ذریعے پوری قوم کو پیغام دیا گیا ہے کہ ہم ’ایک قوم، ایک جذبہ اور ایک آواز ہیں‘۔’ہم دیکھیں گے‘ معروف شاعر فیض احمد فیض کی نظم ہے جس میں انقلاب اور تبدیلی کا عزم شامل ہے۔پروڈیوسر زوہیب قاضی اور علی حمزہ کی پیشکش اس گانے کو پروفیسر اسرار نے کمپوز کیا ہے، جس میں پاکستان کے کونے کونے کی ثقافتی موسیقی کو واضح کیا ہے یعنی یہ گانا سندھ، بلوچستان، کشمیر، پنجاب، گلگلت بلتستان اور دیگر علاقوں کی روایتی آواز کا شاہکار ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments