کوبار، نیو سائوتھ ویلز…. بھوک اورپیاس دونوں ، انسان اور حیوان دونوں کو پریشان کرنے کی چیزیں ہیں۔ بھوک تو کسی طرح برداشت ہوجاتی ہے لیکن جب معاملہ پیاس کا ہو تو نہ انسان اس پر قابو پاسکتا ہے اور نہ ہی جانور ۔دونوں ہی پیاس کے عالم میں بیحد پریشان ہوجاتے ہیں۔ اسی حوالے سے یہاں جاری ہونے والی ایک وڈیو میں پیاسے اونٹ کو دکھایا گیا ہے جو شدید گرمی میں سخت پیاس کے عالم میں بے حال ہورہا تھا تو کسی نے اسے انتہائی تلخ قسم کا مشروب پلانے کا فیصلہ کیا اور مشروب کا ڈبہ اسکے منہ سے لگادیا جسے اس نے منٹوں میں اپنے پیٹ میں انڈیل لیا۔ ڈبہ خالی ہونے کے بعد بھی اونٹ کی خواہش یہ تھی کہ اسے کوئی اور ڈبہ مل جائے مگر شاید اسکا انتظام موقع پر نہیں ہوسکا۔ اس خبر کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ شدید پیاس میں بے چین اوربے حال ہونے کا یہ مظاہرہ اونٹ نے کیا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کئی کئی دن تک بغیر پانی پئے رہ سکتا ہے کیونکہ قدرتی طور پر اس میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ اپنے پیٹ میں پانی کا اچھا خاصا ذخیرہ جمع کرلے۔ مشروب پینے کے بعد اونٹ بیحد اطمینان سے چلتا پھرتا نظرآیا۔ یہ اونٹ ایک کوہان والا تھا اور جس انداز سے وہ تلخ مشروب پی رہا تھا اس سے گمان ہوتا تھا کہ یہ جانور الکحل ملے مشروب پینے کاعادی رہا ہے اسی لئے اونٹ کی دیکھ بھال کرنے والا بھی مطمئن نظرآیا۔یہ واقعہ ایک فٹبال گرائونڈ کے کنارے پیش آیا۔ بعد میں اور لوگوں نے اسے مشروبات کے ڈبے پیش کئے لیکن چونکہ اونٹ کی پیاس بجھ چکی تھی اسی لئے اس نے بعد میں ملنے والے مشروبات کی قدر نہیں کی اور کسی ڈبے کو آدھا پیا او رکسی کو چکھ کر چھوڑ دیا۔ وڈیو میں چاروں جانب اس کے پیئے ہوئے ڈبے پھیلے نظر آرہے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments