کریمیا ، یوکرین …. کریمیا کے ایک سفاری پارک میں خاتون اپنی حماقت آمیز سادگی او رخوش دلی کے ہاتھوں اس وقت مرتے مرتے بچی جب اس نے ایک شیر کے ساتھ اپنی تصویر اتروانے کا فیصلہ کیا اور بڑے ہنستے اورکھلکھلاتے انداز میں زمین پر لیٹے ہوئے شیر کے قریب پہنچی اور پوز دینے کیلئے پیار سے اس کی گردن سہلانے لگی۔ شاید یہ بات شیر کو اچھی نہیں لگی یا وہ اسکی طبیعت کے مطابق گردن سہلانے میں ناکام رہی تھی اور شیراچانک آپے سے باہر ہوگیا اور اس نے پلٹ کراس پر حملہ کردیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شیر، اولگا پر اس طرح حملہ کررہا تھا کہ وہ انسان نہ ہو بلکہ ایسی گڑیا ہو جو گھاس پھونس سے تیار کی گئی ہو۔ خیر گزری کے قریب ہی ایک نگراں موجود تھا جس نے اسکی جان بچائی۔ سفاری پارک کے ڈائریکٹر اولین سبکوف کا کہناہے کہ اس واقعہ کی ذمہ دار خاتون خود تھی اور نشے میں اس نے یہ حرکت کی تھی مگر اس کے باوجود اس نے پارک انتظامیہ پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے او راسکا کہناہے کہ شیر کے حملے سے اسے جو زخم آئے ہیں ان کے علاج کیلئے اسے کم از کم 12ہزار پونڈ بطور ہرجانہ ملنے چاہئیں۔ پارک کے میڈیکل سینٹر والوں کا کہناہے کہ خاتون زیادہ زخمی نہیں ہوئی۔ اسے بروقت تکلیف کم کرنے والی ادویہ دیدی گئیں۔ یہ واقعہ کریمیا کے ٹائیگا ن سفاری پارک میں پیش آیا۔ پارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کسی کو بتائے بغیر ہی شیر کے قریب چلی گئی تھی اور شیر کے حملے سے قبل ہی اس کی کئی تصاویر اتار چکی تھی۔ شیر کا غصہ اس حد تک پہنچ چکا تھا کہ ایک مرحلے پر اس نے خاتون کو اپنے پنجے سے دبوچ کر گھسیٹنے او رکہیں لیجانے کی بھی کوشش کی جو ناکام ثابت ہوئی۔ زخمی خاتون کو قریب کھڑی ہوئی ایک گاڑی میں ڈال کر اسکے گھر پہنچا دیا گیا ہے مگر وہ ہرجانے کیلئے اب بھی بضد ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments