ہندوستانی اداکارہ عالیہ بھٹ بھی آخرکاربالی وڈ میں اقربا پروری سے متعلق بول پڑیں۔جب عالیہ بھٹ سے اس حوالے سے پوچھا گیا توانہوں نے کہا کہ اقرباپروری سے متعلق کسی بھی اداکاریا فنکار کا دفاع کرنا بے معنی ہے کیونکہ بالی وڈ جیسی انڈسٹری میں اقرباپروری موجود ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ کچھ اداکاروں کے لئے یہ جذباتی بحث ہوجاتی ہے جب انہیں کام کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا اور اگر یہی سب میرے ساتھ بھی ہو تو یقینی طور پر میرا دل بھی بری طرح ٹوٹے گا۔اداکارہ نے کہا کہ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ایک اچھا دکھائی دینے و الا اکثر پیچھے رہ جاتا ہے اور عام سا اداکاراپنی بہترین اداکاری سے آگے نکل جاتا ہے۔اداکارہ نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ایک مایہ ناز ہدایتکار کی بیٹی ہیں لیکن انکی پہلی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ نے انہیںآگے بڑھنے میں بہت زیادہ مددکی تھی ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments