واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتخابات 2018 کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں لاکھوں شہری عام انتخابات میں ووٹ کاسٹ کریں گے، ہم تمام پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ پر امن طریقے سے اپنے جمہوری حق کا استعمال کریں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزاد اور صاف شفاف الیکشن کی حمایت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ انتخابات 2018 کے لیے ملک بھر میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments