جب تک آخری گیند نہیں ہوجاتی تب تک فیصلہ نہیں ہوتا، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ جب تک آخری گیند نہیں ہوجاتی تب تک فیصلہ نہیں ہوتا۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں حلقے این اے 53 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جس کے بعد انہوں میڈیا سے گفتگو کی۔عمران خان نے کہا کہ سارے پاکستانیوں کو کہتا ہوں کہ نکلیں اور ووٹ ڈالیں، یہ نہیں کہتا کہ تحریک انصاف کوووٹ ڈالیں لیکن ووٹ ضرور ڈالیں اور ملک کی خاطر اپنا فرض ادا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے نہیں ملک کے مستقبل کے لیے نکلیں اس ملک کی قدر کریں، فکر کریں اور اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ غیر ملکی مخلوق چاہتی ہے کہ پاکستان کمزور ہو لیکن میری وفاداری اپنے پیسے سے نہیں ملک سے ہے۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ جب تک آخری گیند نہیں ہوجاتی تب تک فیصلہ نہیں ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں