راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے راولپنڈی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کےخلاف کام کرنے والی دشمن قوتوں کا نشانہ ہیں لیکن ہم دشمن قوتوں کو شکست دینے کے لیے متحد اور مضبوط کھڑےہیں، آج ہم دشمن قوتوں کو ووٹ کے ذریعے شکست دیں گے۔پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ گھروں سے باہر نکلیں اور بلا خوف ووٹ ڈالیں۔
Load/Hide Comments