کراچی: عام انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی واضح برتری کا اثر پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی پڑا، جہاں خریداری کی لہر دیکھنے میں آئی۔اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز 767 پوائنٹس اضافے سے ہوا اور 100 انڈیکس 42 ہزار 106 پر ریکارڈ ہوا۔معاشی تجزیہ نگار محمد سہیل کے مطابق پی ٹی آئی کو توقعات سے بہتر نتائج ملنے پر اسٹاک ایکسچینج میں رجحان مثبت ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی پولنگ کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور تحریک انصاف کو اب تک قومی اسمبلی کی 119 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments