قومی کرکٹرز کی جانب سے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کو عام انتخابات 2018 میںکامیابی پر مبارک باد پیش کی جاری ہے۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر عمران خان اور پی ٹی آئی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ایک تاریخی جیت ہے، آخرکار 22 برس کی جدوجہد نے بھرپائی کردی ہے‘۔آفریدی نے عمران خان کے لیے لکھا کہ ’پاکستانیوں کو آپ سے بہت امیدیں ہیں اور میں امید کرتا ہوں کے آپ آگے آکر قیادت کریں گے‘۔بعد ازاں انہوں نے تمام مخالف جماعتوں اور میڈیا سے درخواست کی کہ انتخابی نتائج کو تسلیم کریں اور نئے پاکستان کے لیے مدد کریں۔قومی کرکٹر محمد حفیظ نے بھی عمران خان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ آپ نے ایک بار پھر کر دکھایا، کرپشن کے خلاف طویل جدو جہد تھی‘۔محمد حفیظ نے عمران خان کو طاقتور، بھروسہ مند اور بہترین رہنما قرار دیتے ہوئے لکھا کہ بن گیا نیا پاکستان انشاءاللہ۔ ایسے ہی کرکٹر احمد شہزاد نے بھی عمران خان کی جدو جہد کو سراہا اور انہیں مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آخر کار اب ہمارے پاس ایک ایسا رہنما ہے جس پر ہم فخر کرسکتے ہیں دنیا کے آگے ، نئے پاکستان کا خواب پورا ہوگیا ہے‘۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments