اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سربراہ میں بنی گالہ میں پارٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔عمران خان کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین سمیت پی ٹی آئی پنجاب اور اسلام آباد کے اہم رہنما شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاق اور پنجابمیں حکومت سازی پر مشاورت کی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ےکہ گزشتہ رات عمران خان نے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر طویل گفتگو کی جس میں پارٹی میں دھڑے بندی پر بات کی گئی۔دوسری جانب عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کو بنی گالہ طلب کرلیا ہے جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نام پر بات کی جائے گی۔علاوہ ازیں عمران خان چار بجے پریس اہم کانفرنس بھی کریں گے۔واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل ہے جس کے بعد وہ وفاق میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments