کروگر پارک، جنوبی افریقہ….. بچے انسان کے ہوں یا جانوروں کے۔ ان کے اندر ازلی شوخی بھری رہتی ہے اوروہ اپنے والدین اور بالخصوص اپنی مائوں کو طرح طرح سے پریشان کرتے رہتے ہیں مگر ان کا اصل مقصد انہیں پریشان کرنا نہیں ہوتا بلکہ وہ اپنے لاڈ اور پیار کامظاہرہ کرتے ہیں اور بالخصوص مائوں کو تنگ کرنے کی کوئی صورت نہیں چھوڑتے۔ اب یہاں مقامی کروگر پارک میں ایک ہاتھی کے بچے کو بھی مستی سوجھی او راس نے بیچ سڑک پر لیٹ کر اپنی ناراض ماں کو منانے کیلئے لوٹنے لگا مگر ماں شاید اس کے بے جاناز اٹھانے سے عاجز آچکی تھی ۔ کچھ دیر تک تو ماں نے یہ کوشش کی کہ وہ اسکے ساتھ چلے مگر جب وہ نہیں مانا تو ماں کو جاتے دیکھ کر بچے نے مزید تیزی سے لوٹنا شروع کردیا مگر ماں آگے بڑھتی چلی گئی اور جنگل میں داخل ہوگئی۔ اس واقعہ کی تصاویر اتارنے والے فوٹو گرافرز کا کہناہے کہ انکی اتاری ہوئی تصاویر میں صاف پتہ چلتا ہے کہ جب یہ بچے انسان کے ہوں یا جانوروں کے وہ اپنی بات منوانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔ ہاتھی کا بچہ کافی دیر تک زمین پرگر کر اپنی ٹانگیں اونچی کرکے انہیں زور زور سے حرکتیں دیتا رہا۔ بہرحال وڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ جب ماں نے بچے کو نظر انداز کیا اور رکنے پر تیا ر نہ ہوئی تو بچے کو بیحد مایوسی ہوئی مگر ماں اسے چھوڑ کر جنگل کی جانب چلی گئی۔ ماں کے انداز سے پتہ چلتا ہے کہ اس نے اپنے بچے کی فطرت کو اچھی طرح سمجھ لیا تھا اور وہ جانتی تھی کہ اگر وہ ٹھہری رہی تو بچہ یونہی شرارتیں کرتا رہیگا۔ اسکی واحد صورت یہی تھی کہ وہ چل پڑے اور بچے کو اس کے حال پر چھوڑ دے۔ ماں کا یہ حربہ کام آیا اور پھر بچہ بھی اس کے پیچھے چلا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments