لالی وڈ ادکارہ میرا کبھی اپنی گلابی انگریزی کی وجہ سے خبروں کی زینت بن جاتی ہیں تو کبھی اپنے جذبات کا اظہار اس طرح کرتی ہیں کہ سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالیتی ہیں۔اور اب انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ہالی وڈ کو پریانکا چوپڑہ کے بجائے انہیں منتخب کرنے کی تجویز دے ڈالی۔واضح رہے کہ حال ہی میں فلم فیئر میگزین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مداحوں کو اس بات سے آگاہ کیا کہ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کرسٹ پریٹ کے ساتھ ہالی وڈ کے نئے پروجیکٹ ’کاؤ بوائے ننجا وِکنگ‘ کے لیے کاسٹ کرلیا گیا ہے۔تاہم جیسے ہی میرا کو اس کی خبر ہوئی، انہوں نے فلم فیئر کی پوسٹ کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’میں پریانکا چوپڑا سے بہتر اداکارہ ہوں، ہالی وڈ پلیز میرا انتخاب کریں‘۔ میرا کی یہ ٹوئیٹ کرنے کی دیر تھی کہ لوگوں نے اس پر تبصرے کرنے شروع کردیئے۔کسی نے واقعی میرا کو پریانکا سے بہتر اداکارہ قرار دیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments