کراچی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی متوقع خالی کردہ نشست این اے 243 کراچی پر پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لیے 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ عمران خان قومی اسمبلی کی 5 نشستوں سے کامیاب ہوئے تھے اور انہوں نے این اے 95 میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد کراچی کی اہم نشست این اے 243 پر پی ٹی آئی رہنماوں نے نظری جما لیں۔
ذرائع کے مطابق این اے 243 سے پی ٹی آئی رہنما رشید گوڈیل، سبحان ساحل، عالمگیر خان اور اشرف قریشی ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اس نشست پر عمران خان نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار علی رضا عابدی کو 67 ہزار 276 ووٹوں سے شکست دی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی نے 91 ہزار 358 اور علی رضا عابدی نے 24 ہزار 82 ووٹ حاصل کیے۔
یاد رہے کہ عمران خان نے انتخابات سے قبل میانوالی کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ میانوالی کے عوام کی وجہ سے پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے ممبر بنے اس لیے کامیابی کی صورت میں میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے۔
Load/Hide Comments