کراچی … کراچی کے حلقہ این اے 254 سے تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار محمد اسلم خان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ اشتہاری ملزم ہیں۔ ایم کیو ایم کے شیخ صلاح الدین نے ریٹرننگ افسر کے پاس اسلم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے اور انہیں نا اہل قرار دینے کی درخواست جمع کرادی ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ این اے 254 سے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار محمد اسلم خان اشتہاری ملزم ہیں۔ اسلم خان کسٹم کورٹ کے 1997 کے کیس میں اشتہاری ہیں، اس لئے کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی کہ اسلم خان نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے جس کی بنا پر وہ صادق اور امین نہیں رہے۔ انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔شیخ صلاح الدین کی درخواست پر ریٹرننگ افسر نے کہا کہ رزلٹ سے متعلق تمام کارروائی مکمل کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ صلاح الدین نے کہاکہ محمد اسلم کو اشتہاری قرار دینے کا کسٹم کورٹ کا فیصلہ ریٹرننگ افسر کو جمع کرادیا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست الیکشن کمیشن کو بھی دے رہے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments