دیامر: داریل میں شرپسندوں نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس میں جج اور ان کے اہلخانہ محفوظ رہے۔گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے داریل میں مقامی عدالت کے سیشن جج ملک عنایت اپنے اہلخانہ کے ہمراہ کار میں سوار تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے ان کی گاڑی پر دونوں طرف سے فائرنگ کردی۔پولیس کےمطابق فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج ملک عنایت اور ان کے اہلخانہ محفوظ رہے۔پولیس کا کہناہےکہ سیشن جج گزشتہ روز فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔واضح رہےکہ گزشتہ روز دیامر میں شرپسندوں نے لڑکیوں کے اسکولوں کو نذر آتش کیا تھا جس پر پولیس نے علاقے میں آپریشن کیا جس میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس شہید ہوا جب کہ ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments