واشنگٹن( )امریکہ نے بھارت کو ایس ٹی اے ۔ 1فہرست میں شامل کردیا ہے ۔ امریکہ نے بھارت کو ایس ٹی اے ۔1فہرست میں شامل کرکے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ بھارت تمام عملی مقاصد کیلئے این ایس جی کے برآمدکنندگان کے کنٹرول ایکسچینج پر عمل کرتا ہے۔ اس سے امریکہ کے لیے بھارت کو اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی اور اس کی تیار کردہ مصنوعات فروخت کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ خاص طور پر سول سپیس اور دفاعی شعبے میں اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی بھارت کو مل سکے گی ۔بھارت کو امریکہ کی طر ف سے یہ مرتبہ دیا جانا چین کے لیے ایک واضح سیاسی پیغام ہے۔جوبھارت کے نیو کلیئرسپلائر گروپ(این ایس جی)کا رکن بننے کے راستے میں رکاوٹ ہے۔بھارت واحد ایٹمی ملک ہے جسے امریکہ نے یہ مرتبہ عطا کیا ہے اسرائیل بھی امریکہ کی اس فہرست میں ابھی تک جگہ نہیں پا سکا۔ اس طرح بھارت جنوبی ایشیا کا بھی پہلا ملک بن گیا جسے سٹریٹیجک ٹریڈ اتھورائزیشن ۔1(ایس ٹی اے ۔1) کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے امریکہ نے وفاقی نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ اس سے امریکہ کے لیے بھارت کو اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی اور اس کی تیار کردہ مصنوعات فروخت کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ خاص طور پر سول سپیس اور دفاعی شعبے میں اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی بھارت کو مل سکے گی۔بھارت ایشیا میں جاپان اور جنوبی کوریا کے بعد تیسرا جبکہ مجموعی طو رپر 37واں ملک ہے جسے یہ مرتبہ دیا گیا ہے جو امریکہ کے نیٹو اتحادیوں کو حاصل ہے۔گزشتہ روز امریکہ نے اس سلسلے میں فیڈرل نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے بھارت کے لیے ایک گنجائش پیدا کی ہے۔ جو ابھی تک نیو کلیئرسپلائر گروپ (این ایس جی)کارکن نہیں ہے۔ابھی تک بھارت ایس ٹی اے ۔2لسٹ میں شامل تھا جس میں البانیا،ہانگ کانگ ،اسرائیل ،مالٹا،سنگاپور،جنوبی افریقہ اور تائیوان شامل ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments