اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہ نما اور نومنتخب رکن قومی اسمبلی اسد عمر گھوڑے سے گر زخمی ہو گئے ہیں۔تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسد عمر کا گھوڑے سے گر زخمی ہونے کا واقعہ اسلام آباد کے مضافات میں واقع گاؤں بڈھانہ میں پیش آیا۔مقامی روایت کے مطابق اسد عمر کو گھوڑے پر بٹھایا جارہا تھا کہ وہ رکاب میں پاؤں رکھتے ہوئے پھسل گئے۔انہیں کمر میں تکلیف کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اب ذرائع کے مطابق ان کو طبی معائنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسد عمر کے سی ٹی اسکین و دیگر ضروری ٹیسٹ کیے گئے، ڈاکٹروں نے اسد عمر کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اسد عمر اسپتال سے گاڑی تک ویل چئیر پر گئے۔
Load/Hide Comments