کنویئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل و ممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی ظلم و بربریت کے نتیجے میں بہنے والا خون ہمارے اوپر قرض ہے، 7لاکھ فوج کی موجودگی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنی آزادی کی خاطر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہیں، 90سالہ بزرگ سید علی گیلانی جب پاکستان سے رشتہ کیا لاالہ اللہ کا نعرہ لگاتے ہیں تو ان کے آواز سے 16سالہ نوجوان کی جھلک دکھائی دیتی ہے، ہم سید علی گیلانی سمیت حریت کے تمام قائدین کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، ہندوستان کچھ بھی کرلے وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کا جذبۂِ حریت کو نہیں دبا سکتا ، بھارت کے لئے بہتر ہے کہ وہ بھارت کو ٹوٹنے سے بچنے کے لئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو آزادی دے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم کا نوٹس لے ورنہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم پوری دنیا کے امن کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے، تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ترقیاتی فنڈ دوگنا کرنے پر ان کے مشکور ہیں اور آنے والی حکومت سے بھی امید ہے کہ وہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے لئے وافر فنڈز مہیا کریں گے، وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی حکومت کی دو سالہ کارکردگی انتہائی تسلی بخش ہے اور میرٹ پر لوگوں کو بنیادی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے منگ بجری میں راجہ منطور حسین خان کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اگر بھارت کے ظلم و بربریت کو نہ روکا گیا تو تمام دنیا کا امن تباہ و برباد ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام اور حریت کانفرنس کے تمام قائدین کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں اور اقوام عالم کی توجہ اس جانب مبذول کروانا چاہتے ہیں کہ بھارت پر دباؤ ڈال کر کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوایا جائے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے آزاد ریاست جموں و کشمیر کے ترقیاتی فنڈ کو دوگنا کیا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں انہوں نے آنے والی حکومت سے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ مسٔلہ کشمیر پر دلیرانہ موقف اختیار کرے گی اوربھارت کو کشمیر سے نکلنے پر مجبور کرے گی انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان میں نئی بننے والی حکومت ریاست جموں و کشمیر میں اسی رفتار سے تعمیر و ترقی کا عمل جاری رکھے گی جیسا پچھلی حکومت نے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں بننے والی حکومت نے دو سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ کوٹلی سے باغ تک جہاں 6گھنٹوں میں سفر طے ہوتا تھا آج وہ 3گھنٹوں میں طے ہو رہا ہے متوقع وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے مدینے کی اسلامی ریاست کا جو تصور پیش کیا گیا اس کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن ناچنے اور تھرکنے کا کلچر پاکستان کے بنیادی تصور کے منافی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70سالوں میں درجنوں تجربات کئے جا چکے ہیں اور آئندہ بھی ان تجربات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا جب تک پاکستان میں اسلامی نظام زندگی نافذ نہیں کیا جاتا اس وقت تک پاکستان حقیقی اسلامی فلاحی ریاست کا خواب پورا نہیں ہوسکتا اور مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہی ہوگا#
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments