سلور اسپرنگز،میری لینڈ …. چوری اور ڈکیتی بالعموم کسی بڑی اور قیمتی چیز کو حاصل کرنے کیلئے کی جاتی ہے مگر مقامی بیوٹی اسٹور میں 3 ڈاکوئوں نے محض ایک وگ کیلئے دھاوا بولا اور اچھا خاصا ہنگامہ برپا کردیا۔3 ڈاکوئوں میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔ جس نے بیوٹی اسٹورسے وگ اٹھائی ۔ اپنے پرس میں رکھی اور ساتھیوں کو نکل جانے کیلئے کہتی رہی جبکہ دوسرے 2 ساتھی اسٹور میں کام کرنے والے ملازمین سے دنگا فساد کرتا رہے۔ واقعہ کے وقت اسٹور میں موجود ایک74سالہ شخص اور 59سالہ خاتون نے ان لٹیروں کو چوری سے باز رکھنے کی کوشش بھی کی مگر ان پر اسکا کوئی اثر نہیں ہوا اور وہ واردات کے بعد چلتے بنے۔ اس دوران مرد ڈاکو نے معمر شخص او رخاتون پر خاص قسم کا اسپرے بھی کیا جس سے وہ تھوڑی دیر کیلئے سکتے میں آگئے۔ اسپرے میں کچھ ایسا کیمیکل شامل تھا کہ اس کی زد میں آنے والے تمام افراد کو اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ خیریت سے ہیں۔ میری لینڈ کیپیٹل پولیس نے واردات کی پوری وڈیو جاری کرتے ہوئے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے کہ اگر وہ ان ڈاکوئوں کے بارے میں جانتے ہیں تو بلا تاخیر پولیس کو اطلاع دیں۔ خفیہ کیمرے میں واردات کرنے والے ڈاکو صاف دیکھے جاسکتے ہیں۔جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب اسٹور کے کارکنوں نے پولیس کے آنے تک ان تینوں کو روکے رکھنے کی کوشش کی اور اسی مسئلے پر ڈاکو پریشان ہوئے اور دنگا فساد کرکے بھاگ نکلے۔ مقامی حکام نے واردات کے مرتکب ڈاکوئوں کے بارے میں اطلاع دینے والوں کیلئے 10ہزار ڈالر نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے مگر اب تک اس حوالے سے ان ڈاکوؤں کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments