گیٹر کائونٹی ، بیمونٹ، ٹیکساس…. مقامی کالج کی 21سالہ طالبہ میکنزی الیکسس نولینڈ اور ایک انتہائی قوی الجثہ قسم کے خطرناک مگر مچھ ’’بگ ٹیکس‘‘ کے درمیان بہت پرانی شناسائی ہے جو وقت کے ساتھ دوستی میں تبدیل ہوگئی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ایک ہزار پائونڈ وزنی مگر مچھ سے جو 14فٹ لمبا بھی ہے میکنزی کی گزشتہ سال ان دنوں آشنائی ہوگئی تھی جب وہ کالج کی طالبہ تھی۔ یہ شناسائی وقت کے ساتھ بڑھنے لگی اور باقاعدہ دوستی کی شکل اختیار کر گئی۔ یہ دوستی کا ہی ثمرہ تھا کہ وہ بے خوف ہوکر اس مگر مچھ کے قریب جاتی۔ اس پر پانی اچھالتی اور دوسری شرارتیں کرنے کی کوشش کرتی۔ خوفناک مگر مچھ جو انسان کو منٹوں میں نگل سکنے کی صلاحیت رکھتا ہے میکنزی کی شرارتوں کا کبھی برا نہیں منایا اور شاید یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دنوں جب کالج کی گریجویشن تقریب منعقد ہورہی تھی تو یہ مگر مچھ بھی کالج کے قریب ندی کے ساحل پر پہنچ گیا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ وہ اپنی دوست کو مبارکباد دینے کیلئے آیا ہے۔ موقع پر موجود دیگر لوگوں نے اس عجیب و غریب دوستی کے مظاہرے کی تصویر اتاری اور نیٹ پر جاری کردی۔ جو جلد ہی وائرل ہوگئی۔ اب میکنزی وائلڈ لائف ایکولوجی میں گریجویشن کرچکی ہے اور منعقد ہونے والی تقریب میں اسے سند سے بھی نوازا گیا۔ ایک صحافی نے جب میکنزی سے پوچھا کہ آخر اتنے خطرناک جانور سے اسکی دوستی کیسے ہوئی تو اس نے گریجویشن گائون اور ٹوپی پہن کر پانی میں اتر ی اور اسے اترتے دیکھ کر مگرمچھ نے پورا دہانا کھول دیا ایسا لگ رہا تھا کہ وہ اسکی آمد پر قہقہے لگا رہا ہے۔ کئی لوگوں نے اس موقع کی تصاویر اتاریں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تصویر آج تک نہیں دیکھی اورنہ ہی ایسی گریجویشن تقریب کے بارے میں آج تک سوچا تھا۔ میکنزی کا کہناہے کہ آپ کو مخلص ہونا چاہئے اور اخلاص ہو تو خطرناک سے خطرناک جانور آپکا دوست بن سکتا ہے۔ شرط یہ ہے کہ آپ اسے گزند پہنچانے کی کوئی کوشش نہ کریں۔ خطرناک مگر مچھ سے دوستی رکھنا کسی کتے سے دوستی رکھنے سے زیادہ خطرناک نہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments