پرانا نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر ارشاد حمید کو نوٹس جاری
باغ (بیورو رپورٹ )کشمیر لنک کی خبر پر ایکشن ، ڈی ای او مردانہ سردار راشد آزاد نے جونیئر ٹیچر ارشاد حمید گردیزی کو انکوائری نوٹس بھیج کر وضاحت طلب کر لی ، گزشتہ روز ارشاد احمد گردیزی نے دو سال پرانا سرکاری نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے محکمہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی تھی دو سال پرانے نوٹیفکیشن میں گرمائی تعطیلات 15اگست 2016تک بڑھانے کی ہدایات تھیں جو کہ جونیئر ٹیچر نے دو دن قبل سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے عوام کو گمراہ کیا جسے روز نامہ کشمیر لنک نے رپورٹ کیا کشمیر لنک کی رپورٹ پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی ای او راشد آزاد نے مذکورہ ٹیچر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انکوائری کے لیے طلب کر لیا ہے ۔
کشمیر لنک کی خبر پر ایکشن،
Load/Hide Comments