اسلام آباد ( کشمیر لنک نیوز ) اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چودھری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ میرٹ ،گڈ گورنس اور کرپشن کے خلاف جہاد کرنے والے حکمرانوں نے میرٹ کی پامالی اور کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں ،وزیر اعظم کمیونٹی انفراسٹکچر پروگرام کے نام پر کروڑوں روپے وزیر اعظم نے اپنوں میں بانٹ دیئے ،انفراسٹکچر پروگرام میں مالی بدعنوانیوں کی سنگین داستانیں سامنے آئی ہیں جن پر حکومت سے اسمبلی میں جواب مانگیں گے ،حکمرانوں کی قول و فعل میں تضاد سامنے آچکا ہے ،عوام سے کیے گیے وعدے پورے نہیں کیے جا رہے ،آزادکشمیر حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے دوران الیکشن عوام سے وعدہ کیا گیا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کریں گے مگر آج آزادکشمیر بھر میں ہر گھنٹے بجلی بند کر دی جاتی ہے اورلوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12سے 16 گھنٹوں تک پہنچ چکا ہے اکلاس ملازمین سمیت ڈاکٹر لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر اداروں کے ملازمین تنخوہواں پنشن اور مراعات نہ دیے جانے پر احتجاج کر رہے ہیں ملازمین کے حقوق کسی کو غضب نہیں کرنے دیں گے ہر فورم پر عوام اور ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنے حصے کا کردار ادا کریں گے ہماری حکومت کے دوران اکلاس کے ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے جامع منصوبہ بندی کی گی تھی مگر موجودہ حکومت نے اس عملی حکمت کو پس پشت ڈال کر ملازمین کو سٹرکوں پر نکلنے پر مجبور کر دیا ہے حکومت آزادکشمیر کے صدر وزیراعظم وزرا ممبران اسمبلی اگر تنخواہوں ومراعات میں دوگنا اضافہ کر سکتے ہیں تو پھر سرکاری ملازمین اور عوام کو کیوںخوار کر رہے ہیں ،وہ آج یہاں اسلام آباد میں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے ،چودھری محمد یٰسین نے کہا کہ قائد عوام زوالفقار علی بھٹو نے جاگیرداروں اور ان کے گماشتوں زیلداروں سے عوام کو نجات دلاتے ہوئے مالیہ ختم کیا تھا جس کو مودی کے یاروں نے ناجائز ٹیکسز کی شکل میں بحال کرانے کے لیے اور مال بنانے کی خاطر مہم شروع کر رکھی انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے منطقی انجام کو پہنچا بہت جلد فاروق حیدر بھی ایوان اقتدار سے رخصت ہوں گے جس قدر تیزی سے انھوں نے عوام دشمنی شروع کر رکھی ہے اتنی جلدی وہ ہمیشہ کے لیے گھر جائیں گے ۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اگر حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تو پھر پی پی پی آزادکشمیر راست اقدام اٹھانے سے گزیز نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو انصاف فراہم کرنے کے بجائے سہولیات چھین رہی ہے،دوسری جانب کرپشن کا بازار گرم ہے ،وزیر اعظم کے کمیونٹی انفراسٹکچر پروگرام میں کرپشن کی ہوشربا کہانیاں سامنے آنے والی ہیں ،وزیر اعظم نے کروڑوں روپے اپنوں میں بانٹے ،اپوزیشن ان سکیموں کا سراغ لگا چکی ہے جلد میڈیاکے ذریعے عوام کے سامنے لائیں گے ،حکمرانوں کے قول و فعل میں تضاد ہے ،گڈ گورنس اور میرٹ کا جعلی نعرہ لگا کر ریاست کی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments