قوم جشن آزادی پورے جوش و جذبے سے منائے، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی کے حوالے سے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پوری قوم 14 اگست کو خصوصی طور نہایت اہتمام اور بھرپور جوش و جذبے سے یوم آزادی منائے۔اپنے توئیٹر پیغام میں میں انہوں نے کہا کہ ہم نئے پاکستان کے قیام کی منزل کی جانب گامزن ہیں جس میں قائد کے خواب کو تعبیر ملے گی، انشاءاللہ۔ایک اور ٹوئیٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے قومی اثاثے اوورسیز پاکستانیز کے لیے خوشخبری ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اوورسیز پاکستانیز کے لیے ووٹ دینے کے حق پر عملدرآمدکی جدوجہد کامیاب ہوگئی۔تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن 2018 کے دوران کامیابی کے بعد عمران خان 18 اگست کو وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کیا ہے جس میں نو منتخب اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ کیا جائے گا جب کہ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے اجلاس یوم آزادی کی تعطیل کے بعد طلب کیا جائے گا۔پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے بھی عمران خان کے حلف اٹھانے کی 18 اگست تاریخ مقرر ہونے کی تصدیق کی ہے۔واضح رہےکہ عام انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں بھاری اکثریت حاصل کی جس کے بعد وفاق میں حکومت بنانے کے لیے اس کی اتحادی جماعتوں میں ایم کیوایم، بی این پی (مینگل)، بی اے پی اور مسلم لیگ (ق) شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں