گجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ کے ایک نجی اسکول میں تنخواہ نہ دینے پر ٹیچر نے پرنسپل کو کرسی سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جبکہ بیچ بچاؤ کی کوشش میں خاتون سمیت تین اساتذہ بھی زخمی ہو گئے۔سیالکوٹ روڈ پر واقع نجی اسکول میں عقیل نامی ٹیچر نے تنخواہ نہ دینے پر پرنسپل اعجاز یوسف کو کرسی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔اس دوران بیچ بچاؤ کرانے والے 3 اساتذہ بھی زخمی ہوگئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔اسکول پرنسپل کا کہنا ہے کہ ملزم عقیل نے تنخواہ نہ ملنے پر لیبر کورٹ میں کیس بھی دائر کر رکھا تھا۔سول لائن پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کی درخواست موصول ہوگئی ہے اور میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔دوسری جانب ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments