چیمس لے وڈ…. مجرمانہ ذہن اور نفسیاتی مسائل کے حامل افراد کسی وقت کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ یعنی ایسی حرکتیں بھی ان سے سرزد ہوسکتی ہیں کہ عام آدمی اسکا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ ایسا ہی یہاں رہنے والے 73سالہ آرتھر اسٹون ہائوس نے کر دکھایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس نے اپنی 51سالہ بیوی کو زبردست تشدد کا نشانہ بنایا۔ گلا گھونٹا اور پھر بھی جی نہیں بھرا تو اس نے خنجر گھونپ کر بیوی کی جان لے لی ۔ کہا جاتا ہے کہ اس نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیٹی کو فون کیا اور کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ ’’شاید میں نے تمہاری ماں کو قتل کردیا ہے‘‘۔ بہرحال آرتھر کو گرفتار کرلیا گیا تو پتہ چلا کہ وہ نشے میں تھا اور بعض مسکن ادویہ بھی اس نے استعمال کی تھیں۔ گرفتاری کے بعد اسے اسپتال بھیج دیا گیا اور اسپتال سے فراغت کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اسے عمر قید کی سزا سنادی۔ عدالت میں اس نے بتایا کہ اسکی بیوی نے اسکے لئے کوئی دوسرا راستہ ہی نہیں چھوڑا تھا ورنہ وہ ایسی حرکت نہ کرتا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments