کراچی: شہرِ قائد میں بجلی کی بتدریج بحالی کا آغاز ہوگیا ہے اور کے الیکٹرک کا کہنا ہےکہ اگلے چند گھنٹوں میں بجلی کی فراہمی معمول پر آجائے گی۔کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا تھا، جس کے نتیجے میں شہر کا 85 فیصد حصہ بجلی سے محروم ہوگیا تھا۔کراچی میں ایک ہفتے کے دوران بجلی کا یہ دوسرا بڑا بریک ڈاون تھا، اس سے قبل 11 اگست کو بھی شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔گذشتہ رات بجلی کے بریک ڈاون کی وجہ سے شہر کا ایک بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ایکسٹرا ہائی ٹینشن ایکسٹینشن (ای ایچ ٹی) لائن میں ٹرپنگ کے باعث شہر کے بیشتر حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔بجلی کے بریک ڈاؤن سے دھابیجی، گھارو اور پپری پمپنگ اسٹیشن بھی متاثر ہوئے، جس کی وجہ سے شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل، گذری، بلوچ کالونی، ڈیفنس، گلستان جوہر، گلشن اقبال کے مختلف بلاکس، فیڈرل بی ایریا بلاک ون، عائشہ منزل، یاسین آباد، گلشن شمیم، لیاقت علی خان چوک، عائشہ منزل، گلبرگ کے تمام بلاکس، عزیز آباد، لیاری اور اولڈ سٹی ایریا میں بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments