اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں خاتون اول بشریٰ بی بی مرکز نگاہ بنی رہیں۔تقریب حلف برداری میں عمران خان نے جہاں باوقار سیاہ شیروانی زیب تن کی وہیں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سفید رنگ کا انتخاب کیا۔اپنے شوہر کی سیاسی زندگی کے اس انتہائی اہم موقع پر بشریٰ بی بی نے سفید عبایا، نقاب اور سفید انگوٹھی پہن رکھی تھی۔ان کے ہاتھ میں موجود تسبیح بھی سفید رنگ کی تھی، جس پر وہ مسلسل کچھ پڑھ رہی تھیں۔یہاں تک کہ خاتون اول کے جوتے بھی عبایا سے میچ کرتے ہوئے نظر آئے۔دوسری جانب بشری بی بی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عوام کے نام پہلا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج میں خوش نہیں ڈری ہوئی ہوں کیوں کہ اللہ پاک نے ہم پر ملک کی بہت بڑی ذمہ داری ڈالی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کی کُرسی آنی جانی چیز ہے اصل عمران خان کا مقصد ملک سے غربت کا خاتمہ، صحت اور تعلیم کے نظام کو بہتر کرنا ہے تاہم عوام نے ہمیں منتخب کیا انشااللہ عوام کی توقعات پر پوار اُتریں گے.واضح رہے کہ تقریب حلف برداری میں عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ایک ساتھ شرکت نہیں کی۔عمران خان کی اہلیہ پہلے ایوان صدر پہنچیں، جبکہ عمران خان کچھ دیر بعد پہنچے تھے، جہاں صدر مملکت ممنون حسین نے عمران خان سے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments