کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال صوبے کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔بلوچستان اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے لیے اجلاس نومنتخب اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں ہوا جس میں سابق وزیراعلیٰ ثنااللہ زہری نے اپنی رکنیت کا حلف لیا۔صوبے میں وزارتِ اعلیٰ کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال کا مقابلہ متحدہ مجلس عمل کے میر یونس عزیز زہری سے ہوا۔اسپیکر نے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے دو لابیاں بنائیں جس میں جمال کمال کو ووٹ دینے والوں کے لیے لابی اے جب کہ یونس زہری کے لیے لابی بی بنائی گئی۔اس موقع پر دلچسپ صورتحال یہ بھی دیکھنے میں آئی کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ ثنااللہ زہری نے جمال کمال کو ووٹ دیا۔وزیراعلیٰ کی ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسپیکر نے نتیجے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا اسمبلی میں مجموعی طور پر 59 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں سے جام کمال کو 39 ووٹ ملے جب کہ یونس زہری نے 20 ووٹ حاصل کیے۔اس طرح جمال کمال صوبے کے 17 ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے، جمال کمال کے والد جام یوسف اور داد جام غلام قادر بھی صوبے کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں۔جام کمال کو بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادیوں کی حمایت حاصل تھی جب کہ یونس عزیز زہری کو بی این پی مینگل اور متحدہ مجلس عمل نےنامزد کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments