اسلام آباد: ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ کی حتمی تشکیل آج ہی متوقع ہے جس کے بعد عمران خان قوم سے خطاب کرسکتے ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ وفاقی کابینہ کل ہی حلف اٹھالے اور وفاقی حکومت پیر سے باقاعدہ کام شروع کردے اس لیے وفاقی کابینہ کی حتمی تشکیل آج متوقع ہے.فواد چوہدری کاکہنا تھاکہ وزیراعظم وفاقی کابینہ کے ارکان اور محکموں کے بارے میں غور کررہے ہیں۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے حوالے سے حتمی شیڈول تیار نہیں ہوا، ممکنہ طور پر وزیراعظم اپنی کابینہ مکمل ہونے کے بعد خطاب کرسکتے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments