ممبئی: بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے منگنی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا اور نک جونس کی منگنی کی رسم ممبئی میں ان کے گھر میں ادا کی گئی۔اس موقع پر اداکارہ کے قریبی عزیز و اقارب سمیت نک جونس کے والدین بھی موجود تھے، جنہوں نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔منگنی کے موقع پر پریانکا چوپڑا نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا جب کہ ان کے منگیتر روایتی سفید کرتے پاجامے میں دکھائی دیئے۔دونوں کی منگنی پنجابی رسم و رواج کے مطابق ہوئی، جبکہ نک جونس کے والدین نے بھی بھارتی پنجابی اسٹائل میں شرکت کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا کی جانب سے 200 مہمانوں کی ہوٹل میں بکنگ کروائی گئی ہے جو خاص طور پر امریکا سے منگنی میں شرکت کرنے کے لیے آئے ہیں۔منگنی میں پریانکا کی کزن و اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھی پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا، انہوں نے خصوصی طور پر لکھنو سے فلم کی شوٹنگ منسوخ کرکے شرکت کی۔رپورٹس کے مطابق آج رات منگنی کی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جس میں بالی وڈ اسٹارز سمیت شوبز شخصیات شرکت کریں گے۔اس تقریب کا اہتمام خاص طور پر نک جونس کو پریانکا کے دوستوں اور کولیگز سے ملوانے کے لیے کیا گیا ہے۔منگنی کی تقریب میں رنویر سنگھ، کرن جوہر، منیش ملہوترا، روینا ٹنڈن اور دیگر بھارتی اسٹارز کی شرکت متوقع ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments