برسلز۔۔۔یورپی یونین کے ایگزیکٹو ادارے یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ اٹلی کے شہر جینوآ میں پل ٹوٹنے کی ذمہ داری یورپی یونین پر عائد نہیں کی جا سکتی کیوں کہ ملکی انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال ہر رکن ملک کی اپنی ذمہ داری ہے۔ کمیشن کے ترجمان کے مطابق 2014 ء سے 2020 ء تک یورپی یونین کی جانب سے اٹلی کو ڈھائی ارب یورو صرف انفرا اسٹرکچر کی مرمت اور نگرانی کی مد میں مختلف اقساط میں دیے جا رہے ہیں۔ یورپی کمیشن کا بیان اٹلی کے نائب وزیراعظم ماتیو سالوینی کے اْس بیان کے جواب میں آیا ہے، جس میں انہوں نے پل ٹوٹنے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کا ذمہ دار یورپی یونین کے ملکی اخراجات پر کنٹرول کو ضابطہ قرار دیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments