لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی عہدہ چھوڑنے سے گریزاں ہیں ۔ انہیں اس حوالے سے واضح اشارے بھی مل چکے ہیں ۔ذرائع کے مطابق بورڈ کے دیگر عہدیداروں میں ممکنہ تبدیلی کی ہواﺅں کے سبب بے چینی پھیلی ہے ۔ سربراہ کی رخصتی کی صورت میں وہ بھی عتاب کا نشانہ بن سکتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ روز مرہ کے کاموں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ذرائع نے کہاکہ چیئرمین پی سی بی بہت زیادہ پر امید نہیں کہ تحریک انصاف کے حکومت سنبھالنے کے بعد انہیں عہدے پر برقرار رہنے دیا جائےگا۔ بے یقینی کی صورتحال کے باوجود وہ از خود عہدہ چھوڑنے میں پس و پیش کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ نجم سیٹھی حالیہ انٹرویو میں واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان سپر لیگ اور بورڈ کے کچھ ایسے اہم معاملات وہ دیکھ رہے ہیں جنہیں ابھی چھوڑ کر جانے سے پاکستان کرکٹ کو کافی نقصان ہو سکتا ہے تاہم اگر عمران خان انہیں اس عہدے پر نہیں دیکھنا چاہیں گے تو وہ اسے چھوڑنے میں ایک سیکنڈ بھی نہیں لگائیں گے۔نجم سیٹھی کو بھی پی سی بی میں سیاسی بنیادوں پر ہی بھرتی کیا گیا تھا۔ نئی حکمران جماعت کے مطابق اسپورٹس کے ان تمام عہدوں سے لوگوں کو فارغ کیا جائےگا جن کی تقرری سیاسی بنیادوں پر کی گئی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments