دیپیکا کی شادی میں موبائل پر پابندی

بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون رواں برس شادی کرنے والے ہیں۔ ایسے میں انہوں نے اپنی شادی کی دعوت میں موبائل فون لانے پر پابندی لگادی ہے ۔دیپیکا اور رنویر نے اپنی شادی کی تصاویر لیک ہونے سے بچانے کیلئے ایسا فیصلہ کیاہے۔دونوں رواں برس نومبرمیں اٹلی میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے جبکہ شادی میں صرف قریبی عزیز اور دوست مدعو کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں