بالی وڈ سلطان سلمان خان کی نئی فلم ”بھارت“ کا پہلا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا۔ سلمان خان نے اپنے ملک کے یوم آزادی پرمداحوں کو بطور تحفہ فلم کا ٹیزر جاری کردیا۔ سلو میاں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فلم کا ٹیزر جاری کیا جس میں فلم کی جھلکیاں دکھانے کی بجائے صرف لفظوں کا جادو جگایا گیا۔ دوسری جانب کینیڈین اداکارہ نورا فتیحی نے بھی فلم میں کردار کو بخوبی نبھانے کے لئے ہسپانوی استاد کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ ’بھارت ‘ میں سلمان خان کے ہمراہ نورا فتیحی اور کترینہ کیف کے علاوہ دیشا پٹانی، تبو، سنیل گروور بھی ہیں۔ یہ فلم2019ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments