نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کرپشن کے خلاف کھلی جنگ کے اعلان کے ساتھ ساتھ کئی موضوعات اور مسائل پر کھل کر بات کی اور اپنی حکومت کے آئندہ کے لائحہ عمل اور اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی۔عمران خان کے اس خطاب پر تبصروں، تجزیوں اور تعریف و توصیف کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس میں پاکستانی شوبز اسٹارز نے بھی اپنا حصہ ڈالا ہے۔معروف اداکارہ اور اسٹائل آئیکون ماہرہ خان بھی نئے وزیراعظم کو سراہے بنا رہ نہ سکیں اور انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے دلی جذبات لکھ ڈالے۔ماہرہ نے لکھا، ‘وہ الفاظ جن کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ سننے کو ملیں گے، عمران خان آپ کو اپنا وزیراعظم کہتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہے! آپ کے اس مشن میں، میں آپ کے ساتھ ہوں۔’اداکارہ نے مزید لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کا شمار بھی اب اُن لوگوں میں ہوتا ہے، جن کے لیے ان کی والدہ خصوصی دعائیں کرتی ہیں، ماہرہ کے مطابق، ‘آپ جب بھی ٹی وی پر آئیں گے آپ پر ایک پھونک ماری جائے گی۔’اداکار و ماڈل عدنان ملک نے بھی کچھ اسی قسم کے جذبات کا اظہار کیا۔عدنان ملک نے عمران خان کی ایک تصویر شیئر کرکے لکھا، ‘وزیراعظم عمران خان، میں نے کبھی کسی بااختیار شخص کو اس طرح ایمانداری اور وژن کے ساتھ ملک و قوم سے بات کرتے نہیں سنا’۔اداکار نے لکھا، ‘آپ کے خیالات بہت پر امید، دلوں کو گرما دینے والے اور متاثر کن ہیں۔ کرپشن کو بے نقاب کرنے سے لے کر، تعلیم میدان میں بہتری، معاشی بڑھوتری، اقلیتوں کے حقوق، جانوروں کے حقوق، پانی، ماحولیات، کھیلوں کی ترقی، بیواؤں کے حقوق، بچوں پر تشدد، صحت، فاٹا، بلوچستان، پولیس اصلاحات، سویلین اصلاحات، سیاحت او ٹیکس کلیکشن، آپ نے نئے پاکستان کو جانے والی ہر شریان کو چھوا ہے۔’ساتھ ہی عدنان ملک نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے لکھا، ‘کپتان میں آپ کی ٹیم میں شامل ہوں اور اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔’گلوکار و اداکار فرحان سعید بھی پیچھے نہ رہے اور انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان سے محبت اور عقیدت کا اظہار کر ڈالا۔فرحان سعید نے لکھا، ‘پاکستان اب ہم لاوارث نہیں، ہمارا خیال رکھنے والا آگیا ہے!’عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا، ‘خان صاحب پہلے آپ سے محبت تھی، اب آپ سے عقیدت ہوگئی ہے!’ساتھ ہی فرحان سعید نے بتایا کہ عمران خان کو بولتے ہوئے سن کر ان کی آنکھوں میں آنسو ہیں، ان کا کہنا تھا، ‘ مسٹر پرائم منسٹر میں دل و جان سے آپ کی ٹیم ہوں اور پاکستان آپ کے ساتھ ہے۔’
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments