کچھ عرصہ قبل تک تو صرف نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے سیلفی کے شوق پر ہی بات کی جاتی تھی، لیکن حقیقت میں یہ بات سیلفی سے بھی کہیں آگے بڑھ چکی ہے اور مغرب میں اب نوجوان اسنیپ چیٹ فلٹرز جیسا نظر آنے کے لیے پلاسٹک سرجری کروانے لگے ہیں۔ماہرین نے اسے ذہنی عارضہ قرار دیتے ہوئے ‘اسنیپ چیٹ ڈس مورفیا’ (Snapchat Dysmorphia) کا نام دیا ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس نئے رجحان کے تحت نوجوان اپنے موبائل فون پر فلٹرز لگاتے لگاتے اصل زندگی میں بھی ویسا ہی دکھائی دینے کی خواہش کرنے لگتے ہیں، جو بلاشبہ ایک خطرناک صورتحال ہے۔انسائیڈ ایڈیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک 32 سالہ ڈریس ڈیزائنر جیسیکا رچ بھی ایسے ہی افراد میں شامل ہیں، جنہیں اپنی اصل لُک کے بجائے اسنیپ چیٹ فلٹرز کے بعد نظر آنے والی تصویر زیادہ پسند ہے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پلاسٹک سرجری کروانے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ اسنیپ چیٹ کے بیوٹی فلٹرز کے ذریعے ہونٹوں کو بڑا، ناک کو چھوٹا اور جلد کو صاف ستھرا دِکھایا جاسکتا ہے۔بوسٹن یونیورسٹی میں شعبہ ڈرماٹولوجی کی اسسٹنٹ پروفیسر نیلم واشی کے مطابق لوگ اب ایسی سرجریز کروانا چاہتے ہیں، جن کے بعد وہ سیلفیز میں بہتر نظر آسکیں اور گزشتہ دو برس کے دوران اس رجحان میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے بتایا، لوگ نہ صرف تصاویر میں اپنی ظاہری شکل و صورت کو بہتر بنانے کے لیے کاسمیٹک سرجری کرواتے ہیں بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ بالکل ویسا ہی دکھائی دیں، جیسا کہ فلٹر شدہ تصویر میں نظر آتے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments