کراچی: نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے بلاول ہاؤس کی حفاظتی دیوار گرانے کی بات کریں گے اور اگر بیرونی دیوار نہیں گرائی گئیں تو قانونی کارروائی کریں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ ہمارا جھگڑا ہی کرپشن کے خلاف ہے، کرپشن کسی بھی صورت ناقابل برداشت ہے، اپنی پارٹی کے کسی شخص کے خلاف کسی نے ثبوت دیئے تو میں کارروائی کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ احتساب اور شفافیت کو مکمل کیا جائے، عام آدمی کے مسائل حل کرنے کی کوشش ہے اور کوشش ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت اور دیگر سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں، مراد علی شاہ کو کہا ہے کہ میں ان کے ساتھ اپنا پروگرام شیئر کروں گا۔نامزد گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں بے انتہا مالی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، وفاق کے بغیر سندھ چل نہیں پائے گا، ہم سندھ کی مدد کررہے ہیں، یقین ہے تمام جماعتیں ساتھ کھڑی ہوں گی، ہم کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں عمران اسماعیل نے کہاکہ پیپلزپارٹی سے بلاول ہاؤس کی حفاظتی دیوار گرانے کی بات کریں گے، بیرونی دیوار نہیں گرائی گئی تو قانونی کارروائی کریں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments