دنیا کی مقبول ترین چیٹنگ اپلیکیشن واٹس ایپ میں بڑی سکیورٹی خامی سامنے آگئی ہے۔ اس خامی کی مدد سے ہیکرز نہ صرف پیغام کو پڑھ سکتے ہیں بلکہ اسے بدل بھی سکتے ہیں۔انٹرنیٹ سکیورٹی کمپنی چیک پوائنٹ کے محققین نے دریافت کیا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے ڈیکرپٹ ڈیٹا کے لیے استعمال ہونے والے الگورتھم میں ردوبدل کرکے واٹس ایپ سکیورٹی کو بائی پاس کیا جا سکتا ہے۔ اس خامی کی وجہ سے پبلک میسج کو پرائیویٹ میسج ظاہر کرکے بھی بھیجا جا سکتا ہے۔ محقیقین کا کہنا ہے کہ اس کمزوری سے ہیکرز گروپ چیٹ میں داخل ہو کر گفتگو کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھال کر جعلی معلومات پھیلا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی واٹس ایپ کی سکیورٹی میں بڑی خامیاں سامنے آ چکی ہیں اور محققین یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ ہیکرز معمولی سی کوشش سے پرائیویٹ چیٹ میں بھیجی جانے والی تصاویر ویڈیوز اور پیغامات کو باآسانی پڑھ سکتے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments