اسلام آباد: امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقاتیں کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف نے امریکی سفیر کی پاکستان میں خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے پاک امریکہ تعلقات میں امریکی سفیر کی خدمات کوتسلیم کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سفیر نے بھی علاقائی امن واستحکام میں پاک فوج کی خدمات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔بعد ازاں امریکی سفیر نے شاہ محمود قریشی سے بھی علیحدہ ملاقات کی۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے امریکہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی اسلام آباد آمد کا منتظر ہوں، امریکی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں دیانت اور خلوص پر منبی ہوں گی۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے امریکی سفیر کی پاکستان میں خدمات پر اُن کا شکریہ ادا کیا جب کہ امریکی سفیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود کا بھی شکریہ ادا کیا۔امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اصلاحاتی ایجنڈے میں امریکہ میں گہری دلچسپی پائی جاتی ہے، وزیراعظم پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کو مثبت لیا جا رہا ہے۔ڈیوڈ ہیل کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورے کا مقصد بھی یہی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments