لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہناہے کہ پنجاب پولیس کے نظام میں وہی تبدیلی لائیں گے جو خیبر پختونخوامیں لائے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ڈیرہ غازی خان کے عمائدین کے وفد نے ملاقات کی جس میں وفد نے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کا سفر شروع ہو چکا، وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم عوام کی توقعات پر پورا اترے گی، قوم کی عمران خان سے وابستہ توقعات پوری کرنےکیلئے محنت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کےعوام کو ان کے حقوق ملیں گے، صوبے بھر میں جرائم کی بیخ کنی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، عوام کےجان ومال کے تحفظ کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں گے، جرائم کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ پولیس کے نظام میں وہی تبدیلی لائیں گے جو خیبر پختونخوامیں لائےہیں، پولیس کو اب عوام کا خادم بننا ہوگا، ان کے روئیے میں تبدیلی لائیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments