واشنگٹن …. دنیا کا سب سے بڑا طیارہ اب پرواز کیلئے پوری طرح سے تیار ہے۔ بل گیٹس کے ساتھ مل کر مائیکرو سافٹ قائم کرنے والے پال ایلن نے جون 2017ء میں اس طیارے کے بارے میں اعلان کیا تھا۔ یہ طیارہ فضا سے خلا میں راکٹ لیجاسکے گا۔ اس میں 6انجن لگے ہیں اور اس کے پر385فٹ طویل ہیں جو فٹبال کے ایک میدان سے بھی بڑے ہیں۔ اس طیارے کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک سامان پہنچایاجاسکے گا۔ اسکے علاوہ طیارہ سیٹلائٹ بھی خلا میں لیجاسکے گا۔ مدار میں تجربات بھی کئے جاسکیں گے۔کمپنی ایسے طیارے بنا رہی ہے جس میں انسان بردار طیارہ شامل ہوگا۔ اس طیارے میں 2کاک پٹ ہیں جبکہ اس کے 28پہیے ہیں۔6انجن عام طور پر 747جمبو جیٹ طیاروں میں استعمال ہوتے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments