اسلام آباد: احتساب عدالت کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کے لیے مزید 6 ہفتےکی مہلت مل گئی۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف ریفرنسز نمٹانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کے لیے 25 اگست کو سپریم کورٹ کو خط لکھا تھا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے مذکورہ کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث اور پراسیکیوٹر نیب عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت معزز جج صاحبان نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ریفرنسز کس سطح پر پہنچے ہیں؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریفرنس 19 اور 20 میں واجد ضیاء اور تفتیشی افسر کے بیانات قلمبند ہونے ہیں۔خواجہ حارث نے کہا کہ وہ پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء سے پہلے مکمل جرح کرنا چاہ رہے ہیں۔اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ واجد ضیاء پر ایک ریفرنس میں جرح ہوچکی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments