وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔سرکاری ٹی وی کےمطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات میں پاک فوج کے سربراہ نے عمران خان کو وزراتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔وزیراعظم اور آرمی چیف نے ملاقات میں سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں شخصیات نے ملک میں پائیدار امن اور استحکام کے عزم کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں