مقبوضہ کشمیر میں پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی نے اس بات پرزوردیاہے کہ دفعہ 35اے کادفاع کرنے کیلئے ریاستی عوام اورسیاسی جماعتوں کوہوشیاررہناپڑے گاکیونکہ آئین ہندکی یہ دفعہ ریاستی شہریوں کی منفردشناخت ،شہریت اورحیثیت کی ضمانت ہے۔ پی ڈی پی صدرنے دفعہ 35 اے معاملے پرپارٹی کی حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے پارٹی کے سری نگر،بڈگام اورگاندربل اضلاع سے تعلق رکھنے والے ممبران قانون سازیہ ،پارٹی لیڈروں اورعہدیداروں کی ایک میٹنگ طلب کی۔پی ڈی پی ترجمان رفیع احمدمیرنے جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ میٹنگ میں بولتے ہوئے محبوبہ مفتی نے واضح کیاکہ پی ڈی پی کے قیام کاایک بنیادی مقصدیہی ہے کہ ریاست کوحاصل خصوصی پوزیشن ،ریاستی عوام کی منفردومخصوص حیثیت اورریاست وریاستی عوام کے مفادات کاتحفظ یقینی بنایاجائے۔انہوں نے کہاکہ اقتدارمیں رہ کرپی ڈی پی نے دفعہ35Aاور370کوبچانے میں کوئی کسرباقی نہیں چھوڑی اوراب حکومت میں نہ ہوکربھی یہ جماعت ان دونوں آئینی تحفظات کادفاع کرنے کیلئے ہرمحاذپرجدوجہدکی کاربندہے۔ پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی نے اسبات پرزوردیا کہ دفعہ 35Aکادفاع کرنے کیلئے ریاستی عوام اورسیاسی جماعتوں کوہوشیاررہناپڑے گاکیونکہ آئین ہندکی یہ دفعہ ریاستی شہریوں کی منفردشناخت ،شہریت اورحیثیت کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے تینوں خطوں میں رہنے والے ریاست کے اصل ،پشتنی ومستقل باشندے دفعہ35Aکادفاع کرنے کی مہم میں ساتھ ساتھ ہیں اوریہ ایک خوش آئندبات ہے تاہم سیاسی لیڈرو ں اورسماج کے دوسرے ذی شعوروباحس اشخاص کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ریاست کی خصوصی پوزیشن اورریاستی عوام کی منفردحیثیت کاتحفظ یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت ہوشیاراورخبرداررہیں۔میٹنگ میں موجودسینئرلیڈروں نے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ہمیں ایک ذمہ دارسیاسی جماعت کے بطوردفعہ35Aکی حساسیت اوراس سے جڑے ریاستی عوام کے مفادات وجذبات کاخیال رکھتے ہوئے اپنارول اداکرناچاہئے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments