لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔شیڈول کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہوں گی جبکہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز ہوں گی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے دبئی میں ہوگا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 16 اکتوبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 24، 26 اور 28 اکتوبر کو ہوں گے۔دوسری جانب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 31 اکتوبر، 2 اور 4 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے میچز 7، 9 اور 11 نومبر کو ہوں گے جب کہ پہلا ٹیسٹ 16 نومبر سے ابوظہبی میں ہوگا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 24 نومبر سے اور تیسرا 3 دسمبر سےکھیلا جائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments