لاہور: ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی مزید ٹکٹیں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ 2018 میں پاکستان اور بھارت کا میچ 19 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے جس کی ویب سائٹ پر دستیاب ٹکٹیں چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئیں۔شائقین کرکٹ کی جانب سے دلچسپی دیکھتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل نے مزید ٹکٹیں آن لائن فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایونٹ کے ٹکٹوں کی قیمتیں پہلے کی طرح 20 سے 720 درہم کے درمیان ہوں گی۔یاد رہے کہ ایشیا کرکٹ کپ 15 ستمبر سے شروع ہورہا ہے جس میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی، ایونٹ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments